سرگودھا میں گھر سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

سرگودھا: شاہینوں کے شہر سرگودھا میں گھر سے 3 افراد کی لاشیں ملیں۔

پولیس کے مطابق سرگودھا میں گھر سے ملنے والی لاشیں ماں اور 2 بچوں کی ہیں جنہیں زہر دے کر مارا گیا ہے۔

گھر سے بدبو آنے پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس کے مطابق تینوں افراد کے قتل کا مقدمہ سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایک خاتون مقتولہ کو شاپنگ کے لیے ساتھ لے گئی تھی اور مقتولہ اپنے ہمراہ 13 سالہ بیٹی اور بیٹے کو بھی لے گئی تھی۔

ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا کہ جب مقتولہ خاتون واپس نہ آئی تو اہلخانہ نے تلاش شروع کر دی تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے ساتھی ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے لاہور پولیس نے چھ ماہ قبل قتل ہونے والی لڑکی کے قتل کا سراغ لگا لیا۔ پولیس نے مقتول لڑکی کے والد اور دو بھائیوں کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر قتل: چھ ماہ بعد لڑکی کے والد، بھائی گرفتار

پولیس کے مطابق والد نے مظفر گڑھ سے جویریہ کو لاہور میں گھر بلایا، جہاں ملزمان نے لڑکی کے سر پر ڈنڈے مارے اور گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور لاش کو بوری میں بند کر کے گجرپورہ کے علاقے میں پھینک دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز