کراچی: سائٹ ایریا کی رنگ ساز فیکٹری میں آگ لگ گئی



کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے سائٹ  ایریا میں غنی چورنگی کے قریب رنگ ساز فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

رنگ ساز فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا ہے اور آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فشریز کے پی ٹی بوٹ بلڈنگ یارڈ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کا نقصان

چند روز قبل سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقہ بفر زون میں واقع گھر میں آتشزدگی سے جھلسنے والی دو بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق گھر میں آگ یو پی ایس میں الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ شارٹ سرکٹ کے باعث ہونے والی آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والی بچیاں بہنیں تھیں۔

قبل ازیں کراچی کے علاقے کیماڑی میں آئل ٹرمینل میں لگنے والی آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کیماڑی میں آتشزدگی سے جھلسنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازم تھے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ جھلس کر زخمی ہونے والے تین افراد کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فشریز کے پی ٹی بوٹ بلڈنگ یارڈ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کا نقصان

ہم نیوز کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا ۔  سندھ رینجرز کے مطابق آگ پیٹرول  کے یونٹ پر لگی۔

اس سے قبل ترجمان سندھ رینجرز نے کہا تھا کہ آگ کی شدت زیادہ ہے، ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 


متعلقہ خبریں