وفاقی ترقیاتی پروگرام کے ریلیز ہونے والے فنڈز کی تفصیلات جاری


اسلام آباد: مالی سال میں اکتوبر کے دوسرے ہفتے تک ریلیز ہونے والے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

دستاویزات کے مطابق سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی مد میں 269 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے جبکہ وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 180 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔

وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 37 ارب 29 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی اور کابینہ ڈویژن کے لیے 28 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری ہوئی۔

اسی طرح وزارت خزانہ کے لیے 32 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں اور نیشنل ہائی اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 53 ارب 7 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے لیے 14 ارب 3 کروڑ روپے سے زائد اور این ٹی ڈی سی اور پیپکو کے لیے 11 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح 9.20 فیصد ہو گئی، ادارہ شماریات

وزارت ریلویز کے لیے 11 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد اور وزارت صحت کے منصوبوں کے لیے 6 ارب 79 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے۔ وزارت قومی تحفظ خوراک کے لیے 6 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 23 ارب 84 کروڑ سے زائد جبکہ تخفیف غربت ڈویژن کے لیے 6 ارب 75 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔  ایرا کے لیے بھی 75 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں