کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سی اے اے کا غیر ملکی ایئر لائن کو جرمانہ

CAA

شدید دھند کے باعث منسوخ پروازوں کا دوبارہ شیڈول جاری


اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر غیر ملکی ایئر لائن کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ہے۔

موزمبیق سے کراچی آنے والی غیر ملکی پرواز کیو آر 604 سے کورونا مریض نے سفر کیا، سی اے اے نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایئر لائن کو جرمانہ کر دیا۔

سی اے اے کے شعبہ ایئرر ٹرانسپورٹ نے جرمانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ غیر ملکی ایئر ویز کو جرمانہ کی رقم  سی اے اے کلیکشن اکاؤنٹ جناح ایئرپورٹ کراچی میں جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔

سول ایوی ایشن حکام کا اس بابت کہنا ہے کہ غیر ملکی  ایئر ویز کو مسافر کے علاج اور قرنطینہ کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے، کورونا ایس او پیز کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سی اے اے نے ہدایت کی تھی کہ تمام ایئر لائنز اپنے طیاروں کو مسافروں کو بٹھانے سے قبل اسپرے کے ذریعے ڈس انفیکٹ کریں گی۔

سی اے اے: آنے والے پاکستانیوں کو کورونا ٹیسٹ سے استشنیٰ

ہم نیوز کے مطابق سی اے اے نے کورونا وائرس سے روک تھام یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کے لیے 21 نکاتی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی۔

سی اے اے کی جانب سے نئی ٹریول ایڈوائزری کے حوالے سے تمام ایئر لائنز کو باقاعدہ خط بھیج دیا گیا تھا جس میں واضح کیا گیا کہ سب کے لیے جاری کردہ 21 نکات پر عمل درآمد یقینی بنانا لازمی ہے۔

پی آئی اے کو بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا کہ اگر چار اپریل سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت مل جاتی ہے تو جاری کردہ تمام احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) پرعملد رآمد یقینی بنایا جائے۔

کورونا: عوام کو مکمل طور پر باخبر رکھا جائے، وزیراعظم

سی اے اے نے جاری کردہ نئی ٹریول ایڈوائزری میں کہا کہ جہازکوجراثیم سے پاک اورمسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم پرکروانا لازمی ہیں۔

تمام ایئر لائنز کے لیے لازمی قرار دیا گیا تھا کہ وہ اپنی ویب سائٹس اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم کی موجودگی یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں