دنیا بھر میں آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر سے غربت کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا ہے۔

ہ بھی پڑھیں: کورونا کے بجائے غربت دنیا میں زیادہ اموات کا باعث بن سکتی ہے، رپورٹ

17 اکتوبر دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد پوری دنیا بالخصوص ترقی پذیر ممالک میں غربت کے خاتمے کیلئے عالمی برادر ی میں احساس پیدا کرنا ہے۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ساڑھے پانچ کروڑ افراد خطِ غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں جو کُل آبادی کا 29 اعشاریہ پانچ فیصد ہے۔

آبادی کا یہ حصہ نہ صرف تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے بلکہ اسے دو وقت کی روٹی کے حصول میں بھی سنگین دشواریوں کا شکار ہے۔

اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف میں پہلا ہدف غربت کا خاتمہ ہے۔ پاکستان بھی ان اہداف کو حاصل کرنے کا پابندہے جس کی ڈیڈ لائن دو ہزار تیس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ اکنامک فورم غربت کے خاتمے کے لیے پاکستان کا شراکت دار بن سکتا ہے، وزیراعظم

موجودہ حکومت ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے پُرعزم تو ہے تاہم بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مزدور کی کم از ​کم اجرت میں اضافہ، غیر رسمی شعبے میں کام کرنے والی خواتین کو قانونی تحفظ کی فراہمی اور چائلڈ لیبر کے خاتمے جیسے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ ملک میں اصل معنوں میں غربت میں کمی کی جا سکے۔


متعلقہ خبریں