کراچی: کیمیکل کمپنی کے ٹینک میں ڈوب کر 6 مزدور جاں بحق



کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی کی سائٹ ایریا چورنگی میں واقع کیمیکل کمپنی کے ٹینک میں کام کرتے ہوئے 6 مزدور ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

فیکٹری مالکان میڈیا کو فیکٹری کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق فیکٹری میں مزدور ٹینک کی صفائی کر رہے تھے کہ ٹینک میں ڈوب گئے۔ مزدوروں کو تشویشناک حالت میں ٹینک سے نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے سائٹ  ایریا میں غنی چورنگی کے قریب رنگ ساز فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

رنگ ساز فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا ہے اور آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فشریز کے پی ٹی بوٹ بلڈنگ یارڈ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کا نقصان

چند روز قبل سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقہ بفر زون میں واقع گھر میں آتشزدگی سے جھلسنے والی دو بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق گھر میں آگ یو پی ایس میں الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ شارٹ سرکٹ کے باعث ہونے والی آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والی بچیاں بہنیں تھیں۔


متعلقہ خبریں