طبلِ جنگ بج چکا ہے، وزیر ریلوے شیخ رشید



لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ طبلِ جنگ بج چکا ہے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیاست اب پاکستان میں نہیں آئے گی بلکہ لندن سے ان کا سیاسی جنازہ آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: استعفے دیں ہم نئے الیکشن کرائیں گے، شیخ رشید کا چیلنج

شیخ رشید احمد نے کہا کہ  11 جماعتیں ملا کر یہی نتیجہ آنا تھا جو پہلے میں بتا چکا تھا۔ پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام ترین جلسہ تھا حالانکہ اس پر اربوں روپے خرچ کیے گئے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایک سال تک آپ خاموش رہے تاکہ مریم کو لندن جانے دیا جائے۔ یاد رکھیں جلسوں اور ریلیوں سے حکومتیں نہیں جاتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ وہ ہر بات غور سے سنتے ہیں، شہزاد اکبر نے بتایا شہباز شریف کی ملاقاتیں ہورہی ہیں، دو ملاقاتوں کا ذکر کیا تو ملک میں طوفان آگیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر انڈیا نے لائیو دکھائی۔ بھارت میں الطاف حسین کو لائیو کوریج نہیں ملتی لیکن نواز شریف کو ملی۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پاک فوج کے خلاف عالمی کھیل کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے مسلم لیگ ن میں ش کے بعد ط لیگ کی بھی پیشگوئی کر دی

انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ  مہنگائی بھی ہے اور غربت ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلو ے کی بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں، آج سے فریٹ ٹرینوں کی آن لائن بکنگ شروع کردی گئی ہے۔ ہیلتھ کارڈ کے لیے جلد خوشخبری دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں