اسلام آباد کے ایک اور تعلیمی ادارے میں کورونا کیسز رپورٹ

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک اور تعلیمی ادارے میں کورونا کے دو کیسز سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز آئی نائن ون میں 2 کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تعلیمی ادارے کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی دارالحکومت کے پانچ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ڈی ایچ او نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایک نجی  یونیورسٹی میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد جامعہ کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو بھی سیل کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ماڈل اسکول جی سکس ون اور تھری میں 2 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ جی الیون فور میں  نجی  اسکول میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

اسلام آباد میں ایچ ایٹ ون اور فور میں نجی کالجز میں دو، دو کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ آئی نائن ون کے نجی اسکول میں کورونا کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ڈی ایچ او کی جانب سے متعلقہ اداروں کو ارسال کیے گئے خطوط  میں تعلیمی اداروں کے احاطہ کو فوری طور پر بند کرکے ڈس انفیکٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کے نجی اسکول میں کورونا کے دو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے نجی اسکول کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی یونیورسٹی میں کورونا کیسز، ایک ڈیپارٹمنٹ اور ہاسٹل سیل

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن تھری کے نجی سکول میں کورونا کے دو مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

مراسلہ کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، جس پر رینڈم ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری تھا، اسی دوران نجی اسکول میں دو کیسز سامنے آگئے تھے۔


متعلقہ خبریں