کراچی: سندھ رینجرز کی کارروائیاں، 26 ملزمان گرفتار

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 26 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق فیروز آباد،گڈاب، انڈسٹریل ایریا، سعود آباد، میمن گوٹھ اور ڈوکس میں کارروائیاں کی گئیں۔

کراچی: سندھ رینجرز کا سبزی منڈی کے علاقے میں آپریشن

سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان غیرقانونی اسلحہ رکھنے، اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔

کچھ عرصہ قبل شہر قائد کے علاقے سبزی منڈی میں رینجرز نے آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا تھا۔

کراچی کا امن بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘کیلئے بوکھلاہٹ کا باعث ہے،ڈی جی رینجرز سندھ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آپریشن کے نتیجے میں سبزی منڈی کے علاقے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور ہینڈ گرنیڈز برآمد کیے گئے۔

ذمہ دار ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ رینجرز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن بھی کیا۔

کراچی: کومبنگ آپریشن میں3 ملزمان گرفتار

سندھ رینجرز اور پولیس نے دو ماہ قبل بھی کومبنگ آپریشن سعود آباد، ملیر، بن قاسم، گڈاپ ٹاؤن اور گلشن اقبال میں کیا تھا۔ کومبنگ آپریشن اسی وقت اورنگی ٹاؤن اور جمشید ٹاؤن میں بھی کیا گیا تھا۔

ہم نیوز نے بتایا تھا کہ کومبنگ آپریشن میں رینجرز کا موٹرسائیکل اسکواڈ اور النسا فورس بھی شریک تھی۔


متعلقہ خبریں