نوازشریف گزشتہ روز ایسے بولے، لگا مودی کی روح بول رہی: پرویز الٰہی

پرویز الہی

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ نوازشریف گزشتہ روز ایسے بولے، لگا مودی کی روح بول رہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کس جمہوریت کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں، ان کی غلط فہمی ہے کہ جمہوریت کے نام پر سازش میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان اداروں کے خلاف بول رہے ہیں جن کی سائے میں ان کو بیٹھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداروں کیخلاف دشمنوں کی زبان استعمال نہیں کرنے دیں گے، شبلی فراز

اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پارٹی کے تاحیات قائد نوازشریف کی گزشتہ روز کی تقریر کٹھ پتلیوں کو سمجھ نہیں آئے گی۔

انہوںلہ نے کہا کہ  کل گوجرانوالہ کے جلسے میں تقریر کے دوران تین بار منتخب رہنے والے وزیراعظم نے تلخ تاریخی حقائق قوم کے سامنے رکھ دیے

انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری آئین کی خلاف ورزی اور عوام سے غدار ی ہے۔ فارن فنڈنگ کیس اور 23 خفیہ اکاوَنٹس کی شفاف تحقیقات ہوں تو پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگے گی ۔

ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت 22 کروڑ عوام کو حساب دینے کے لیے تیار ہوجائے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ 20 کروڑ عوام کا مقدمہ سڑکوں پر لڑا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں