700 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر نیویارک اسٹیٹ یونیورسٹی کے صدر مستعفی

فائل فوٹو


دو ماہ کے دوران نیویارک کی اسٹیٹ یونیورسٹی کے صرف ایک کیمپس میں 700 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر یونیورسٹی کی صدر  نے استعفیٰ دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 17 اگست کے بعد 61 مختلف کیمپسز سے مجموعی طور پر 1666 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے صرف ایک کیمپس میں 712 کیسز سامنے آئے ہیں۔

یونیورسٹی کھلنے کے بعد طلبا کے کورونا ٹیسٹ نہیں کیے گئے اور انہیں قرنطینہ میں بھی نہیں رکھا گیا۔

کورونا وائرس: دنیا بھر میں 11 لاکھ 9 ہزار سے زائد اموات

خیال رہے کہ امریکہ دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 21 ہزار 850 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 81 لاکھ 50 ہزار 383 میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 73 لاکھ 9 ہزار سے زائد  افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 11 ہزار 337 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 51 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 51 ہزار 779 اموات ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں