نیشنل ٹی 20 کپ، سیمی فائنل میں بڑا اپ سیٹ، سدرن پنجاب نے ناردرن کو ہرا دیا


راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سدرن پنجاب نے دفاعی چیمپئن نادرن پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سدرن پنجاب نے 161 رنز کا ہدف با آسانی تین وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا ہے۔

سدرن پنجاب کی جانب سے ٹیم کے کپتان شان مسعود نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز  زیشان اشرف نے 32 بالز پر 55 رنز سکور کیے ہیں۔

اس سے قبل نادرن پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سدرن پنجاب کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ میں ناردرن پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

نادرن کی جانب سے علی عمران 50 اور شاداب خان 48 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: سب سے زیادہ رنز اور وکٹیں لینے والے کھلاڑی کون؟

سدرن کی جانب سے زاہد محمود نے تین جبکہ محمد عباس ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

خیال رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کے پی اور سندھ کے درمیان کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں