’قائد اعظم زندہ باد‘ کے ٹیزر نے سب کو ہلا دیا



بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کو اپنے سحر میں
جکڑ لیا ہے۔ 

شائقین فلم والا پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کے بے چینی سے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی فلم قائد اعظم زندہ باد کی پہلی جھلک جاری

فلم والا پروڈکشنز کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور یوٹیوب پر ’قائداعظم زندہ باد‘ کا ٹیزر شیئر کیا گیا۔

قائداعظم زندہ باد کے ٹیزر میں فہد مصطفی پولیس والے غنڈے ’’گلاب‘‘ بنے ہیں جس کے ڈولے ، ٹشن، ایکشن، مونچھیں ، ہیئر اسٹائل اور وردی نے دبنگ ،راوڈی ، سنگھم اور سمبا کوبھی چیلنج دے دیا ہے ۔

ٹیزر میں ہوائی جہاز اور گاڑیوں کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل کو بھی اڑتا ہوا دیکھایا گیا ہے۔

قبل ازیں فلم والا پروڈکشنز کی جانب سے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں شائقین کو خوشخبری سنائی گئی کہ فلم کا ٹیزر بروز ہفتہ 17 اکتوبر 2020 کو ریلیز کیا جائے گا۔

فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کی کہانی ایکشن اور کامیڈی پر مبنی ہے، جو ایک پولیس اہلکار کے کردار کے گرد گھومتی ہے۔

گزشتہ روز اداکار فہد مصطفیٰ نے فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کی مرکزی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ عکس بند کیے گئے ایک سین کی تصویر شیئر کی۔


متعلقہ خبریں