وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کو انتظامی معاملات میں براہ راست مداخلت نہ کرنے کی ہدایت


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کو انتظامی معاملات میں براہ راست مداخلت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں ٹائیگرفورس پورٹل کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ رضا کاروں نے کہیں بھی خود جا کر مداخلت نہیں کرنی ہے۔ آپ نے تصویر لے کر پورٹل پر ایڈریس اور تصویر ڈال دینی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دکانوں پر دیکھنا ہے کہ اشیا کی ریٹ لسٹ لگی ہو۔ اس طرح آپ انتظامیہ کی مدد کریں گے۔ آپ نے کہیں پر بھی خود مداخلت نہیں کرنی ہے۔ ٹائیگرز کو اپنا مقام اور اپنا کام سمجھنا ضروری ہے۔ آپ نے شہریوں کی ضروریات اور ان کے حقوق کی حفاظت کرنا ہوتی۔

عمران خان نے کہا کہ ٹائیگرفورس کے جنون اور جذبے کا شکریہ۔ سب سے پہلے میں اپنی ٹائیگر فورس کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ 28مارچ کو ہم نے اپنی ٹائیگرفورس بنائی تھی۔ میں اپنی قوم کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: آج سے میری پوری کوشش ہوگی نوازشریف کو واپس لایا جائے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب مشکل وقت آتا ہے یہ قوم اپنے ملک کیلئے کھڑی ہوجاتی ہے۔ جب میں کینسر اسپتال بنانے نکلا تو پیسہ اکھٹا کرنا بڑی مشکل تھی۔مجھے کسی نے کہا بچوں اور طلبا سے مدد مانگ۔ قوم نے اکٹھا ہو کر پیسہ جمع کر کینسر اسپتال بنایا۔ کینسر اسپتال کو چلانے کیلئے بھی مجھے لوگوں کی ضرورت تھی۔
دنیا کا واحد کینسر اسپتال ہے جہاں 75 فیصد کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا ملک 10 ان ممالک میں شامل ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ ہے۔ اس قوم نے مل کر ایک ارب درخت لگائے۔ ہم نے اب اپنے دریاوَں کو صاف کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کی کئی وجوہات ہیں۔ ڈالر کی نسبت ہمارا روپیہ گرا ہے۔ جب ہمیں حکومت ملی تاریخی خسارہ تھا۔ ملک کو 40 ارب ڈالر کا خسارہ تھا۔ جب روپیہ گرتا ہے تو جو بھی چیزیں باہر سے خریدی جائیں وہ مہنگی ہوجاتی ہیں۔ روپیہ گرنے کی وجہ سے پیٹرول، گیس اور بجلی سب مہنگا ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک میں بھی مہنگائی ہوئی ہے۔ پاکستان میں 60 فیصد دالیں باہر سے درآمد کرتے ہیں۔ جتنا بھی خسارہ تھا ہم نے ساری گندم دراإد کرلی ہے۔ ملک میں گندم کی ذخیرہ اندوزی ہوئی ہے۔ ذخیرہ اندوزی اس ملک کی سب سے بڑی لعنت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان او ر آصف زرداری کی شوگر ملز ہیں۔ جو وہ قیمت کا فیصلہ کرتے تھے وہ آجاتی تھی۔ اب جو پلان لا رہے ہیں، آپ کو اب مہنگی چیزیں نہیں ملیں گی۔


متعلقہ خبریں