تربت میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید

شمالی وزیرستان: میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید

تربت بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ ٹیم  پر دہشت گردوں حملے میں ایک اہلکار لانس نائیک وسیم اللہ شہید جب کہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ واقعہ تربت سے 35 کلومیٹر جنوب مشرق میں جھکی کے مقام پر پیش آیا ہے۔

اورماڑہ: او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر حملہ،ایف سی کے 7 جوانوں سمیت 14 شہید

خیال رہے کہ ملک میں دہشتگردوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ملک دشمن قوتیں 2 دہائیوں کی کوششوں سے حاصل کامیابیاں ناکام بنانے کے درپے ہیں۔

شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک افسر پانچ جوان شہید

گزشتہ 5 روزمیں 22 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ 15 جوان بلوچستان ،6 شمالی وزیرستان اور ایک اہلکار باجوڑ میں شہید ہوا۔

پاک فوج خطےمیں امن کیلئےکردار ادا کر رہی ہے۔ خطےمیں تبدیلیاں آرہی ہیں جب کہ افغان امن عمل میں امریکہ نے پاکستانی کردار کو تسلیم کیا ہے۔

اس کے علاوہ  کورونا اور ٹڈی دل کیخلاف پاکستان کی کوششوں کو بھی بھرپور سراہا گیا ہے۔

کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج اور بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ جب کہ سبرامنیم سوامی جیسے بھارتی سیاستدان پاکستان توڑنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

بھارتی سیکیورٹی ایڈوائزراجیت دوول کی ڈاکٹرائن پاک فوج کو بدنام کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں