سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کی کمی

سونا سستا

کراچی: صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد  ایک لاکھ 15 ہزار650 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 386 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99 ہزار 151 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 500 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

یاد رہے کہ دو روز قبل  کاروباری ہفتے کے چوتھے روز صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی کے بعد فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 99 ہزار 108 روپے ہو گئی۔


متعلقہ خبریں