ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا

ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا

کراچی: پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے مطابق ربیع الاول سن 1442 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے  بتایا کہ  ملک کے کسی علاقے سے ربیع الاول کا چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی.  یکم ربیع الاول پیر 19 اکتوبر کو منائی جائے گی جبکہ 12 ربیع الاول جمعہ 30 اکتوبرکو  پوری عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان: محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی۔

ذرائع کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین نے اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شرکت کی۔

 


متعلقہ خبریں