پی ڈی ایم جلسہ: آصف زرداری کی کارکنوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے دوران اپنے کارکنوں کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق اپنے پیغام انہوں نے کہا کہ کارکن فیس ماسک اور سماجی فاصلے کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قیادت کو کارکنوں کی صحت اور زندگی بہت عزیز ہے، کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا، احتیاط ضروری ہے۔

مکس اچار پارٹی کا جلسہ بری طرح فلاپ ہوگا، فیاض چوہان

دوسری جانب کراچی کے باغ جناح میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے بینر تلے کل ہونے والے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے  جاری ہیں۔

شہرکے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ  لگائے گئے ہیں جب کہ جلسہ گاہ میں ساونڈ سسٹم اور اسٹیج کی تیاری کا کام جاری ہے۔

اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے ہمراہ جلسہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

پی ڈی ایم کے جلسے کے لیے 180 فٹ لمبا، 60 فٹ چوڑا اور 20 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا جارہا ہے۔ جس کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جبکہ میڈیا کے لئے علیحدہ اسٹیج بنایا جارہا ہے۔

مرکزی اسٹیج پر پی ڈی ایم میں شامل  جماعتوں کے مرکزی قائدین بیٹھیں گے۔ مرکزی اسٹیج کے ساتھ ہی دونوں اطراف 2 اسٹیج صوبائی و ضلعی قیادت کے لئے مخصوص ہوں گے۔

جلسہ گاہ کے چاروں اطراف  رہنماوں کے بینرز لگائے گئے ہیں۔ تمام افراد کو تلاشی کے بعد ہی جلسہ گاہ میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔ جلسہ گاہ میں اسٹیج اور اس کے اطراف کی سیکورٹی ایس ایس یو کے سپرد کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں