پنجاب میں گنے کی نئی قیمت 200 روپے فی من مقرر

پنجاب میں گنے کی نئی قیمت 200 روپے فی من مقرر

فوٹو/فائل


لاہور: حکومت پنجاب نے گنے کی نئی قیمت مقرر کردی ہے، آئندہ سیزن میں ایک من گنے کی کم ازکم قیمت 200 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گنے کی قیمت میں رواں سیزن میں دس روپے فی من اضافہ کیا گیا ہے، اس سے قبل گنے کی فی من قیمت ایک سو نوے روپے مقرر تھی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرشنگ سیزن 10 نومبر سے شروع ہوگا .

اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کسانوں کو ماضی میں سو اور ایک سو بیس روپے فی من ریٹ ملتا تھا۔

خیال رہے کہ اگست میں حکومتِ سندھ نے وفاقی حکومت سے کسانوں کے زرعی قرض اور ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس حوالے سے وزیر زراعت سندھ  اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کسانوں کے زرعی قرض اور ٹیکس کی معافی کا اعلان کریں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کسانوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرے، رحمان ملک

انہوں نے کہا تھا کہ بارشوں  کے باعث چاول، گنا اور باغات کو بہت نقصان پہنچا ہے لہٰذا زرعی ترقیاتی بینک اور دیگر کمرشل بینکوں کے  رواں سال کے قرضے معاف کیے جائیں۔

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ پرانے زرعی قرضوں کی وصولیات میں ایک سال کی چھوٹ دی جائے۔

صوبائی وزیر زراعت نے کہا تھا کہ کاشتکاروں کو بغیر سُود اور آسان شرائط پر نئے قرضے دیے جائیں۔

 


متعلقہ خبریں