پی ڈیم ایم کراچی جلسہ: مراد علی شاہ کا شبلی فراز کو چیلنج


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ کل کراچی آجائیں اور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ دیکھیں۔

باغ جناح میں پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شبلی فراز کو کل کے جلسے سے اتنی پریشانی کیوں تھی، اگر جلسہ ناکام تھا تو وہ سکون سے جاکر گھر بیٹھ جاتے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک تصویر میں وفاقی وزرا کرکٹ میچ کی جھلکیاں دیکھ رہے تھے جبکہ دوسری طرف لیڈی ہلتھ ورکرز اسلام آباد کی سڑک پر سو رہی تھیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا کہ 18 آکتوبر شہداء کی یاد میں پیپلز پارٹی ہمیشہ جلسہ کرتی ہے۔ اس سال پی ڈی ایم کی قیادت نے اس جلسے کو عزت بخشی ہے۔ اپنا احتجاج رکارڈ کرانے پورے سندھ سے لوگ یہاں آئیں گے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف نے چند ہفتے پہلے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے، اسد عمر

مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ اٹا چینی نہیں تو انہیں سندھ حکومت یاد آتی ہے۔ اگر سندھ حکومت اتنی ہی مضبوط ہے تو ہٹیں، ہمیں جگہ دیں نظام ٹھیک کرکے دکھاتے ہیں۔ بے حس لوگ ہیں کل بھی ایسی ہی باتیں کریں گے۔ وزراء کہ دیں کے  ملک میں مہنگائی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج بھی سولیں حکومت کے ماتحت ہے، ساری باتیں عمران خان پر آتی ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی پوری تنقید عمران خان پر تھی جو بلکل بجا تنقید ہے۔  ہماری کامیابی ہوگی کہ ہمارے جلسوں سے یہ لوگ جاگ جائیں اور عوام کا احساس کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس کا سربراہ میں ہوں، پولیس غلط کام کرے گی جوابدہ میں ہوں گا۔ سندھ پہلا صوبہ ہے جس نے کورونا کے روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ لوگوں کی صحت کا خیال ہے، ایس او پیز کا خیال رکھنا ہوگا۔ جو بند کمروں میں بیٹھ کر ماسک نہیں پہنتے وہ ہم پر تنقید کرتے ہیں۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے وزرا نثار احمد کھوڑو، سعید غنی، ناصر شاہ، منظور وسان اور مرتضی وہاب نے بھی باغ جناح کا دورہ کیا۔


متعلقہ خبریں