دوسرا سیمی فائنل:خیبرپختونخوا نے سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی


راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا (کے پی) نے سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کے پی نے 143 رنز کا ہدف با آسانی 14.5 اورز میں پورا کر لیا۔

کے پی کے کپتان محمد رضوان نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ فخر زمان نے 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سندھ کی جانب سے دانش عزیز دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل سندھ کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 142 رنز بنائے۔

شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے

سندھ کی جانب سے خرم منظور 74 اور عمران عزیز 39 رنز بنا سکے۔ کے پی کی جانب سے عمران خان اور عثمان شنواری سے دو دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل کل کے پی اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آج کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں سدرن پنجاب نے نادرن پنجاب کو با آسانی سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سدرن پنجاب نے 161 رنز کا ہدف با آسانی تین وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا ہے۔

سدرن پنجاب کی جانب سے ٹیم کے کپتان شان مسعود نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز  زیشان اشرف نے 32 بالز پر 55 رنز سکور کیے ہیں۔

اس سے قبل نادرن پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سدرن پنجاب کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ میں ناردرن پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

نادرن کی جانب سے علی عمران 50 اور شاداب خان 48 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔


متعلقہ خبریں