ایم کیو ایم رکن اسمبلی یوسف شاہوانی پی ایس پی میں شامل

ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی یوسف شہوانی نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی.urduhumnews.wpengine.com

کراچی: ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

یوسف شاہوانی بلدیہ ٹاؤن سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 90 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

ایم کیوایم کی اندرونی توڑ پھوڑ کے باعث پہلے بھی کئی لوگ جماعت چھوڑ کر غیرفعال یا پھر دیگر جماعتوں میں شامل ہو چکے ہیں۔

پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یوسف شاہوانی نے ایم کیو ایم کی منافقانہ سیاست سے تنگ آکر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

سابق ناظم کراچی نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام سرکاری دفاتر میں گھس گئے تو انہیں چھپنے کو جگہ نہیں ملےگی۔

ایم کیوایم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا  کہ کراچی اور حیدرآباد کی بلدیاتی صورتحال پر الطاف حسین نے کوئی بات نہیں کی ہے۔ بلدیہ کراچی کا پیسہ لندن جا رہا ہے۔

مصطفی کمال کے مطابق جب سے انہوں نے  پی ایس پی کے میئر والی بات کی ہے تب سے ان کے خلاف بیانات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ بک جانے والی مہاجر قیادت اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھے۔

مصطفی کمال نے دعوی کیا کہ اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پی ایس پی میں شامل ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں