عائزہ خان کے نئے اور منفرد انداز میں فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے


اسلام آباد: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کے نئے فوٹو شوٹ میں منفرد انداز نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

فوٹو شیئرنگ کی معروف ایپ انسٹاگرام سے جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائزہ خان نے اسپورٹس ڈریس زیب تن کئے، ٹینس ریکٹ اور باسکٹ بال اٹھائے فوٹ شوٹ کرایا ہے جسے ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا ہے۔

عائزہ خان کا عوام کو لباس سے میچنگ ماسک استعمال کرنے کا مشورہ

خیال رہے کہ عائزہ خان کا شمار پاکستان کی ان اداکاراوں میں ہوتا ہے جن کی انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 73 لاکھ سے زیادہ ہے۔

ان کے علاوہ خوبرو اداکارہ ایمن منیب کی انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد سب سے زیادہ 75 لاکھ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عائزہ خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام کو سرجیکل ماسک کے بجائے لباس سے میچنگ ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر عائزہ خان نے اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں اپنے لباس سے میچنگ ماسک پہن رکھا تھا۔

ان تصاویر کے ذریعے اداکارہ عائزہ خان نے فیس ماسک کو بطور فیشن بھی متعارف کرا دیا ہے۔

ہم ٹی ویی کے ڈرامہ سیریل ’میرے مہرباں‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عائزہ خان نے لکھا کہ اب تمام کپڑوں کے ساتھ میچنگ فیس ماسک پہننا ضروری ہے۔

ایک اور پوسٹ میں عائزہ خان نے عوام کو پیغام دیا کہ این 95 اور سرجیکل ماسک نہ خریدیں بلکہ کپڑے سے بنائے گئے ماسکس کا استعمال کریں۔


متعلقہ خبریں