ٹی ٹی پی کے دوست آج جلسے کی قیادت کر رہے ہیں، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی اور آج اسی ٹی ٹی پی کے دوست جلسے کی قیادت کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج سے 13 سال قبل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خودکش حملہ ہوا تھا جس میں بے نظیر بھٹو شہید کے قافلے کو ٹارگٹ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز میں 180 لوگ شہید اور 500 سے زائد لوگ زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں ہے، مریم نواز

وفاقی وزیر نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قافلے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی لیکن آج اسی جگہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے اور اس جلسے کی قیادت ٹی ٹی پی کے دوست کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں