کرپشن کرنے والوں کیخلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، چیئرمین نیب


اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب منی لانڈرنگ اور میگا کرپشن کیسز کو شفافیت اور میرٹ پر نمٹانے کے لیے پر عزم ہے جبکہ مفروروں اور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتساب عدالتوں میں ایک ہزار 230 بدعنوانی ریفرنسز کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائرکرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ کروڑوں اور اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا جبکہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن اتحاد کی 11 جماعتوں کے پیچھے بھارت ہے، شہباز گل

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی ایک کینسر ہے جس کا واحد حل سرجری ہے۔ نیب نے پراسیکیوشن اور آپریشن ڈویژن کو تمام ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔


متعلقہ خبریں