پی سی بی نے جنوبی افریقہ سیریز کیلئے منصوبہ بندی کر لی

پی سی بی (PCB)

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ سیریز کے لیے منصوبہ بندی کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ ٹیم کی 20 جنوری کو پاکستان آمد متوقع ہے اور مہمان  ٹیم کا دورہ 4 ہفتوں پر مشتمل ہو گا۔

جنوبی افریقہ ٹیم سیریز میں دو ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچزکھیلے گی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی، وسیم خان

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے کہا تھا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ امید کرتے ہیں ملک میں مزید کرکٹ بھی آئے گی، قومی ٹیم کے ساتھ پاکستان شاہینز کی ٹیم بھی نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کلب کرکٹ پی سی بی کیلئے بہت ضروری ہے، تمام بین الاقوامی کرکٹرز کلب کرکٹ سے آگے آئے ہیں۔

2022 میں کرکٹ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی، وسیم خان

ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں اپنے تمام کلبز کو رجسٹرڈ کریں گے، کلب کرکٹ کا سسٹم بننے سے کرکٹ مضبوط ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نئے قانون میں 6 ایسوسی ایشن بنائی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کے ساتھ اگلے ہفتے ملاقات کروں گا۔


متعلقہ خبریں