سندھ میں عوام سب سے زیادہ غریب اور حکمران سب سے زیادہ امیر ہیں، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کے بلدیاتی الیکشن کو مسترد کردیا

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں عوام سب سے زیادہ غریب اور حکمران سب سے زیادہ امیر ہیں۔

اپنے ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے زندگی میں کبھی ایک دن دفتر میں بیٹھ کر کام نہیں کیا۔ جنہوں نے ملک بگاڑا،آج وہ ملک سدھارنے کی بات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو بہادر خاتون تھیں، بھٹو شہید اور بی بی شہید کے نام پر بلاول بھٹو سیاست کھیل رہے ہیں۔ بتایا جائے پیپلزپارٹی نے سندھ کے لیے کیا کیا؟

وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں اگر احتساب نہ ہو تو یہ کیسی جمہوریت ہے۔ احتساب کانام ہی جمہوریت ہے۔ سندھ میں جو آواز اٹھاتا ہے اس کی زمین ڈوب جاتی ہے۔ عمران خان نے نیا گیند لے لیا اور وکٹ میں بھی باوَنس آگیا ہے۔

مزید پڑھیں: گندم آنا شروع ہوگئی، قیمت جلد کم ہوگی، علی زیدی

انہوں نے کہا کہ  ان سے پوچھیں تو کہتے ہیں کہ جمہوریت کیخلاف سازش ہے۔ نیاعمران خان میدان میں اترگیا ہے۔ کرپشن بچاؤ تحریک سے کچھ  نہیں ہوگا۔۔

علی زیدی نے کہا کہ  بلاول بھٹوسرکاری ملازمین کےساتھ جلسہ کرناچاہتے ہیں۔ مریم نواز نے آج آنا تھا، آج فوری طور پر سڑک بنادی گئی۔ عمران خان نے پہلے دن کہا تھا کہ یہ سب اکٹھےہوجائیں گے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ سابق حکومتوں نے بجلی کے مہنگے معاہدے کیے۔ کراچی میں ابھی تک کچراصاف نہیں ہورہا۔ نواز شریف کولائیں گے، قانون اب حرکت میں آئے گا۔


متعلقہ خبریں