عثمان ڈار نے کراچی جلسے کو مینا بازار قرار دے دیا

usman-dar

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل 11 جماعتوں کے کراچی جلسے کو مینا بازار قرار دے دیا۔

عثمان ڈار  نے پی ڈی ایم جلسے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ ہے یا مینا بازار؟.

انہوں نے عمران خان کے کراچی جلسے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مینا بازار دیکھنے والے عمران خان کے جلسے کے مناظر بھی دیکھیں۔

حزب اختلاف کو کورونا پر سیاست سے باز رہنا چاہیے، عثمان ڈار

عثمان ڈار نے کہا کہ ایک طرف مکس اچار، دوسری طرف جنون جذبہ اور عوام کا سیلاب، واقعی کپتان کا کوئی مقابلہ نہیں۔

خیال رہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کراچی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین اسٹیج پر موجود ہیں۔

کراچی کے باغ جناح میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس میں ہزاروں کرسیوں لگائی گئی ہیں جبکہ شرکا کے لیے ماسک کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے آج شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سے اسپتال میں ملاقات کی اور ان کی خیریت بھی دریافت کی۔

ان کے علاوہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز لاہور سے کراچی پہنچیں جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی۔


متعلقہ خبریں