پی ڈی ایم کی تحریک سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ہے، امیر حیدر ہوتی


کراچی: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے ہماری تحریک ایک سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ہے، ہماری تحریک کا میاب ہوگی۔

کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پاکستان کے ہر شہید کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پی ڈی ایم کی تحریک کامیاب ہوگی۔

امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ ہمار جلسہ اور جدوجہد ایک سیاسی تحریک ہے۔ پاکستان کے عوام کو ساتھ ملا کر اپنی تحریک چلائیں گے۔ نئے پاکستان کو دیکھ لیا ہے، اب نئے عمران خان کو بھی دیکھ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ معیشت کا کیاحال ہے۔ حکومت کے خلاف مزدور،کسان اور تاجر سب احتجاج کررہے ہیں۔

امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ عمران خان کی ایک کروڑ نوکریاں کہاں گئیں؟ عمران خان یہ بتائیں آپم سے کس نے این آر او مانگا ہے؟ عمران خان سن لیں پی ڈی ایم اور اپوزیشن کو آپ سے این آر او نہیں چاہیے۔ این آر او کی ہمیں نہیں عمران خان تمہیں ضرورت پڑے گی۔

مزید پڑھین: کراچی: پی ڈی ایم جلسہ ، بلاول بھٹو ،فضل الرحمان اور مریم نواز اسٹیج پر موجود

اس سے قبل پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں من پسند نتائج حاصل کرنے کیلئے ووٹنگ باکس تبدیل کیےگئے۔

کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پی ڈی ایم ورکرز اپنے بیلٹ باکسز کی خود حفاظت کریں. کراچی سے لے کر خیبر تک قوم جاگ چکی ہے. آنے والا سال الیکشن کا سال ہوگا۔

شاہ اویس نورانی نے کہا کہ  کل ایک صاحب نے منہ پر ہاتھ پھیرکر کہا کہ چھوڑوں گا نہیں۔ کہتے ہیں نوازشریف کولاؤں گا اور جیل میں ڈالوں گا۔ آپ نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا۔

اویس نورانی نے کہا کہ باغ جناح آج بھی یہ کہتا ہے کہ پاکستان زندہ باد ۔ گوجرانوالہ جلسے کے بعد سلیکٹڈ وزیراعظم پریشان ہیں۔ عمران خان نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ قوم وزیراعظم عمران خان سے حساب لے گی۔ قوم چھوڑے گی نہیں، عمران خان سے حساب لے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کراچی کے 13 ارب روپے ہڑپ کر گیا۔ خان صاحب اٹھ جاو مولانا آرہا ہے، ہر راستے پر تمہارا تعاقب کریں گے۔ عمرن خان نے کراچی سے جو ظلم کیا عوام معاف نہیں کرینگے۔


متعلقہ خبریں