فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے ،مریم نواز


کراچی: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے۔

کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک فارن فنڈنگ کا فیصلہ ہونا ہے اور غداری کا پتہ چل جائے گا۔ ایک نہ ایک دن تو یہ زنجیریں ٹوٹ جائیں گی اور تمہاری کرپشن کا پتہ چل جائے گا۔

ایک فارن فنڈنگ کافیصلہ ہونا ہے اور غداری کا پتہ چل جائے گا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کراچی شہریوں کو مریم نواز شریف کا سلام۔ پیپلزپارٹی کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ پی ڈی ایم کے جلسہ کے بہانے بہت ٹائم پر کراچی آمد ہوئی۔ آج جب میں کراچی آئی تو مجھے بے نظیر بھٹو شہید کی یاد آئی۔ بینظیر بھٹو شہید سے میری صرف ایک ملاقات ہوئی تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے میرے ساتھ ایک ماں کی طرح 3گھنٹے گزارے تھے۔ میں پوری زندگی کراچی کے لوگوں اور کارکنوں کا قرض نہیں ادا کرسکوں گی۔کراچی کے لوگوں سے رفاقت پوری زندگی نبھاوَں گی۔ لاہور اور کراچی سڑکوں میں مجھے کوئی فرق نظر نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو کورونا کے دوران خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ گزشتہ روز ایک شخص نے چیخ چیخ کر اپنی ناکامی کا اعتراف کیا۔ وزیراعظم عمران خان ہم جانتےہیں آپ دباوَ اور پریشر میں ہیں۔ عمران خان کی تقریر کے ایک ایک لفظ سے خوف نظر آرہا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ ابھی گوجرانوالہ کا ایک جلسہ ہوا اور یہ لوگ گھبرانا شروع ہوگئے۔ عمران خان 126 دن کنٹینر پر چڑھ کر خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہےنواز
نوازشریف نے ایک دن بھی گھبرا کر کوئی بڑوں کی لڑائی میں بچوں کا کوئی کام نہیں ہے۔ عمران خان تم ایک تنخواہ دار ملازم ہو۔ تمہیں جعلی اور سلیکٹڈ ہونے کی لاکھوں روپے کی تنخواہ عوام کو ادا کرنا پڑرہی ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ میں جعلی انسان کو وزیراعظم نہیں مانتی۔ انہوں نے کل مجھے کہا کہ یہ بچی ہے لیکن نانی ہے۔ میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں میں دو بچوں کی نانی ہوں۔ عمران خان نے مجھے کہا کہ بچی ہوں پر نانی ہے۔ میں ایک نہیں 2 بچوں کی نانی ہوں۔ میری نواسی کا نام ثمینہ اور نواسے کا نام محمد ہے۔ نانی اور دادی کے رشتے بہت مقدس ہوتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ رشتے نصیب والوں کو ملتے ہیں، یہ رشتے ان کو ملتے ہیں جو رشتوں کی قدر جانتے ہیں۔ میں وہ باتیں نہیں کرنا چاہتی جو زیب نہیں دیتی۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کی تحریک سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ہے، امیر حیدر ہوتی

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جب مجھے ملتے ہیں، میرے سر پر ہاتھ رکھتے ہیں۔ آج ہم سب پاکستان کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے حریف ہوسکتے ہیں دشمن نہیں۔ بلاول وعدہ کرو،ہم انتخابی میدان میں لڑیں گے لیکن آپس میں نہیں لڑیں گے۔ نوازشریف کی آواز ٹی وی پر نشر کرنے پر پابندی تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ اگر ہمت ہے تو سنا دو نوازشریف کی تقریر کہ اس نے کیا کہا تھا۔ اگر اتنے بزدل ہو کہ نوازشریف کی تقریر نہیں سنا سکتے تو اس پر تبصرہ کرنا بھی تمہارا حق نہیں ہے۔ کیا تم چھپ چھپ کر نوازشریف کی تقریر سن رہے تھے۔ عمران خان کل اپنی تقریر میں کہتے کہتے رک گئے کہ نیب ہمارے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کون نہیں جانتا کہ نیب عمران خان کے حکم پر نہیں چلتا ہے۔ ایف آئی اے، ایف بی آر اور نیب پر عمران خان تم قبضہ کرکے بیٹھے ہو۔ عمران خان لیڈی ہیلتھ ورکرز دھرنا دے کر بیٹھی ہیں ان کا مسئلہ ہی جا کر پوچھ لو۔ بتا وَ تم نے غریبوں سے روزگار کیوں چھینا؟۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ الزام لگایا گیا کہ بلاول اور مریم نواز حرام کے پیسے پر پلے ہیں۔ عمران خان تم بتاو کبھی کوئی نوکری کی؟  جس انسان کا سارا خرچہ دوستوں پر ہو اسے دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے سوچنا چاہیے۔ 50لاکھ گھر بنانے کا وعدہ تھا ،بتاو َ کس کو گھر ملا؟

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ تم نے لوگوں سے روزگار چھین لیا اس لیے وہ پناہ گاہو ں سے کھانا کھانے پر مجبور ہیں۔ بتایا جائے ایک کروڑ نوکریوں میں سے کتنی نوکریاں ملی ہیں؟ نوکری ملنا تو دور کی بات خاندانوں کے خاندان بیروزگار ہوگئے۔ بتایا جائے کراچی کے پی ٹی آئی کے ایم این ایز نے کوئی کام کیا؟

مریم نواز نے کہا کہ بی آر ٹی کی بسوں میں روز آگ لگ جاتی ہے، لاہور،پنڈی کی بسوں میں تو آگ نہیں لگتی۔ کمر توڑ مہنگائی عمران خان کا کارنامہ ہے۔ پاکستان کو افغانستان سے بھی پیچھے لے جانا عمران خان کا کارنامہ ہے۔ معیشت پر خود کشن حملہ کرنا ہے تمہارا کارنامہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ صنعتوں اور کاروباروں کو تباہ کرنا تمہارا کارنامہ ہے۔ پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنا تمہارا کارنامہ ہے۔ اور جب جواب مانگا جاتا ہے تو جواب میں کہا جاتا ہے کہ تم غدار ہو۔ جواب مانگو تو کہا جاتا ہے اپوزیشن مودی کی زبان بولتی ہے

انہوں نے کہا کہ 5ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں 6ایٹمی دھماکے نوازشریف نے کیے۔ دفاعی بجٹ کو بڑھانے والے نوازشریف تھے۔ موٹروے اور کشمیر کا مقدمہ لڑنے والے نوازشریف تھے۔ ضرب عضب اور ردالفساد کی قیادت کرنے والے  نوازشریف تھے۔

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کیا فوج صرف عمران خان کی ہے؟ کیا فوج تحریک انصاف کے ٹھیکداروں کی ہے؟ پاکستان کی فوج ہماری ہے اور نوازشریف کی ہے۔ پاکستان کے لیے اپنی جان قربان کرنے والوں کو پی ڈی ایم، نوازشریف اور مریم نواز سلام کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں