کورونا وائرس: دنیا بھر میں 11 لاکھ 23 ہزار سے زائد اموات


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 6 لاکھ 64 ہزار 529 افراد متاثر اور 11 لاکھ 23 ہزار 217 ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 3 لاکھ 65 ہزار 750 ہو گئی ہے اور 91 لاکھ 75 ہزار 562 ایکٹیو کیسز ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 222 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد  84 لاکھ 56 ہزار 653 ہو گئی ہے۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 75 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 52 لاکھ 51 ہزار سے زائد ہے۔

روس میں 14 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار تین سو  سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 700 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر نیویارک اسٹیٹ یونیورسٹی کے صدر مستعفی

اسپین میں 10 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 33 ہزار 992 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ارجنٹائن میں بھی 10 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 26 ہزار 716 اموات ہوئی ہیں۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 29 ہزار 102 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 65 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 70 ہزار 876 افراد متاثر اور 33 ہزار 820 ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز دنیا بھر میں ایک دن میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ بنا جب 24 گھنٹے کے دوران دنیا میں 4 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔


متعلقہ خبریں