شاہد آفریدی سے بہت ڈانٹ پڑتی تھی، عمر گل

شاہد آفریدی سے بہت ڈانٹ پڑتی تھی، عمر گل

اسلام آباد: سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل نے کہا ہے کہ ملک کے لیے کھیلنے پر بہت خوشی ہے تاہم شاہد آفریدی سے بہت ڈانٹ پڑی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلا اور اچھا کھیلنے کی کوشش کی اور یہ تو زندگی کا نظام ہے کوئی آتا ہے کوئی جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم آئے تھے تو سینئر گئے تھے اور اب جب ہم جا رہے ہیں تو جونیئر آ رہے ہیں۔ یونس خان کے ساتھ کام کرتے وقت اچھا لگا اور شاہد آفریدی سے بہت کچھ سیکھا۔

عمر گل نے کہا کہ ڈریسنگ روم ہو یا کھیل کا میدان شاہد آفریدی سے بہت ڈانٹ پڑی تاہم خوشی ہوئی کہ ملک کے لیے کھیلا۔

یہ بھی پڑھیں: سدرن پنجاب کو شکست: خیبرپختونخوا نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا

انہوں نے کہا کہ ٹیم کوچ باب وولمر نے انجری پر جنوبی افریقہ جانے کی ہدایت دی تھی اور انجری کے بعد امید نہیں تھی کرکٹ میں واپسی جلد ہو گی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ اسپورٹس میں ہر طرح سے فٹ رہنا ضروری ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں