کیپٹن صفدر کی گرفتاری، مولانا فضل الرحمان سے مریم نواز کی ملاقات


کراچی: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے متعلق بات چیت کی گئی۔

خیال رہے کہ آج صبح مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن رئٹائرڈ صفدر کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے نجی ہوٹل کے کمرے سے گرفتار کیا گیا۔ کیپٹن صفدر کو مزار قائد تقدس پامالی کیس میں گرفتار کرنے کے بعد عزیز بھٹی تھانے منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر گرفتار

مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتارکیا جبکہ میں کراچی کے ایک ہوٹل میں قیام کر رہی تھی۔

آج صبح مزار قائد تقدس پامالی کا مقدمہ مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ شہری وقاص کی مدعیت میں بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا۔

مقدمہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی جانب سے پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کے بعد درج کیا گیا جس میں مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سمیت دیگر 200 افراد نامزد ہیں۔


متعلقہ خبریں