مزار قائد کے اندر سیاسی نعرے لگانا قابل مذمت ہے، شیخ رشید

ملک بچانے کیلئے دو ادارے ہیں، عظیم افواج اور عدلیہ کو اس طرف دیکھنا ہو گا: شیخ رشید

فوٹو: فائل


راولپنڈی: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مزارقائد کے اندر سیاسی نعرے لگانا قابل مذمت ہے۔۔قائداعظم کے مزار  کی بے حرمتی کی گئی، ان لوگوں نے  مزار قائد  کی  بے توقیری کی۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف خلفشار اور دباؤ پیدا کیا جارہا ہے،مارچ میں سینیٹ میں اکثریت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ہے، اس میں کوئی شک نہیں،عمران خان دو ماہ  میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں ڈال دیں گے۔

دوسری جانب پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ماہ میں پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایت پر نہیں ہوئی، سعید غنی

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعاتے  کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور وہ اشتہاری ہو کر بھی اداروں کے خلاف بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف عدالتوں کی طرف سے مجرم قرار پائے گئے  جبکہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر سندھ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی جلسے میں نواز شریف نے خطاب نہیں کیا، جس سے پتہ چلتا ہے کہ پی ڈی ایم میں اندرونی اختلافات ہیں اور میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ نواز شریف کی تقریر نہیں ہو گی۔ نواز شریف کی تقریر نہ ہونا بارش کا پہلا قطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے اپنے والد کو بھی نااہل کر دیا انہوں نے اپنے خاندان کا نام ووٹ ہی رکھ لیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان کی بقا کی جنگ لڑی، ن لیگی رہنماؤں کو ان کے مزار پر جاکر توبہ کرنی چاہیے تھی۔ سعید غنی نے کہا کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایت پر نہیں ہوئی انہیں تو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر کریڈٹ لینا چاہیے تھا۔


متعلقہ خبریں