پی آئی اے کا عید میلاد النبیﷺ پر عمرے کا خصوصی پیکج

28 کروڑ سے زائد زائرین نے 2023 میں مسجدِ نبویﷺ میں عبادت کی، رپورٹ جاری

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر خصوصی عمرہ پیکج متعارف کرا دیے ہیں۔

پی آئی اے کے متعارف کردہ پیکج کے مطابق جشن ولادتِ رسول ﷺ کے موقع پر پی آئی اے کے ذریعے حجاز مقدسہ کا سفر کرنے پر 12 فی صد خصوصی رعایت دی جائے گی۔

یکم تا12 ربیع الاول کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سفر پر 12 فی صد رعایت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے مسافر کا پی آئی اے میں دوبارہ سفر

قومی انٹرنیشنل ایئر لائن کی جانب سے دیے گئے پیکج میں خصوصی رعایت کے ساتھ 12 کلو اضافی سامان لے کے جانے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔

پیکج کا اطلاق جدہ اور مدنیہ منورہ جانے والے اور آنے والے تمام سفروں پر ہوگا۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن ہمیشہ خصوصی مواقع جوش و جذبے سے مناتی ہے۔ خصوصی پیکج کا مقصد جشن ولادتِ النبی ﷺ کی خوشیوں میں قوم کے ساتھ شامل ہونا ہے۔

قبل ازیں قومی ایئر لائن پی آئی اے نے نجف کے لیے چار خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے خصوصی پروازیں 15 سے 17 اکتوبر 2020 کے درمیان چلائی جائیں گی۔

پی آئی اے کے ذمہ دار ذرائع کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ کراچی سے دو اورلاہور سے دو خصوصی پروازیں نجف کے لیے اڑانیں بھریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے: یورپ میں عائد پابندی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کو اس سلسلے میں پی آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ نجف کے لیے اڑانیں بھرنے والی پروازوں میں طلبہ اور اقامہ کے حامل مسافروں کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔

پی آئی اے کی انتظامیہ کے مطابق لاہور سے نجف کے لیے اڑان بھرنے والی پرواز کا یکطرفہ کرایہ 49 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے جب کہ کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز کا یکطرفہ کرایہ 39 ہزار روپے طے کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں