کیپٹن (ر) صفدرکی ضمانت منظور ہوگئی، مریم نواز کا دعویٰ

کیپٹن (ر) صفدرکی ضمانت منظور ہوگئی، مریم نواز کا دعویٰ

کراچی: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔

کراچی سٹی کورٹ میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں شدید بدنظمی پیش آئی اور جج کمرہ عدالت سے اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے۔

کیپٹن (ر) صفدر کو آج صبح چھ بجے کراچی کے ایک نجی ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پی ڈی ایم پر حملہ ہے، مولانا فضل الرحمان

آج صبح کراچی پولیس نے  کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے نجی ہوٹل کے کمرے سے گرفتار کیا تھا۔ کیپٹن صفدر کو مزار قائد تقدس پامالی کیس میں گرفتار کرنے کے بعد عزیز بھٹی تھانے منتقل کر دیا گیا تھا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے نجی ہوٹل کے کمرے سے گرفتار کیا گیا۔ کیپٹن صفدر کو مزار قائد تقدس پامالی کیس میں گرفتار کرنے کے بعد عزیز بھٹی تھانے منتقل کر دیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتارکیا جبکہ میں کراچی کے ایک ہوٹل میں قیام کر رہی تھی۔

آج صبح مزار قائد تقدس پامالی کا مقدمہ مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ شہری وقاص کی مدعیت میں بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا۔

مقدمہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی جانب سے پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کے بعد درج کیا گیا جس میں مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سمیت دیگر 200 افراد نامزد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری، لیگی کارکنوں کی نعرے بازی پر حکومتی رہنما برس پڑے

مقدمے میں مزار قائد کے تقدس کی پامالی کی دفعات سمیت جان سے مارنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔

گرفتاری کے موقع پر کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا بلکہ مزار قائد پر صرف مادر ملت اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا تھا۔


متعلقہ خبریں