سندھ پولیس نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کیا، شہباز گل

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کو طلب کر لیا

فوٹو/فائل


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سندھ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے رہنماؤں کی کراچی میں پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز،راجہ پرویزاشرف اور مولانافضل الرحمان کی گفتگوسنی۔ یہ جو کچھ بھی کرتے ہیں، یہ نہیں چاہتےکہ قانون کی عمل داری ہو۔

شہباز گل نے کہا کہ  مزارات سے متعلق پہلے سے واضح قوانین موجود ہیں۔ قوانین کے مطابق بلاول حکومت کے ماتحت سندھ پولیس نے ایف آئی آر درج کی۔ سندھ پولیس نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کیا۔ صفدر کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے، وہاں اس کا فیصلہ ہوگا۔

دوسری جناب پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بکتر بند گاڑی میں سٹی کورٹ پہنچادیا گیا۔ عدالت کے باہر ن لیگی کارکنوں نے کیپٹن (ر)صفدر کے حق میں نعرے کی۔

مزید پڑھیں: کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پی ڈی ایم پر حملہ ہے، مولانا فضل الرحمان

کراچی سٹی کورٹ میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں شدید بدنظمی پیش آئی اور جج کمرہ عدالت سے اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے۔

آج صبح کراچی پولیس نے  کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے نجی ہوٹل کے کمرے سے گرفتار کیا تھا۔ کیپٹن صفدر کو مزار قائد تقدس پامالی کیس میں گرفتار کرنے کے بعد عزیز بھٹی تھانے منتقل کر دیا گیا تھا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے نجی ہوٹل کے کمرے سے گرفتار کیا گیا۔ کیپٹن صفدر کو مزار قائد تقدس پامالی کیس میں گرفتار کرنے کے بعد عزیز بھٹی تھانے منتقل کر دیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتارکیا جبکہ میں کراچی کے ایک ہوٹل میں قیام کر رہی تھی۔

آج صبح مزار قائد تقدس پامالی کا مقدمہ مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ شہری وقاص کی مدعیت میں بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا۔

مقدمہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی جانب سے پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کے بعد درج کیا گیا جس میں مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سمیت دیگر 200 افراد نامزد ہیں۔


متعلقہ خبریں