کراچی والے پوچھ رہے ہیں کہ جلسے کا مقصد کیا تھا؟ خواجہ اظہار الحسن

کراچی والے پوچھ رہے ہیں کہ جلسے کا مقصد کیا تھا؟ خواجہ اظہار الحسن

کراچی:  ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہونے والے جلسے میں سندھ کے مسائل یا ترقی سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی۔

مہاجروں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہے، خالد مقبول صدیقی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں منعقد ہونے والے جلسے کے مہمان اور میزبان دونوں کراچی کے نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والے سوال کررہے ہیں کہ کراچی میں جلسے کا مقصد کیا تھا؟

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اردو کو قومی زبان نہ ماننے والا ملک دشمن ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کرپشن کی روک تھام ک لیے چھوٹے صوبوں کا قیام ضروری ہے۔

ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو شاید حکومت سے باہر آنا پڑے، عامر خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مفاد کی تقاریر کر کے آپ کراچی کے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن نے الزام عائد کیا کہ محمود خان اچکزئی نے کراچی آکر تعصب کی سیاست کی۔

ایم کیو ایم کے مقدمات ختم کرنے سے متعلق ابھی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ،وزیرداخلہ

ہم نیوز کے مطابق رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ مشترکہ اپوزیشن کا جلسہ اپنی دولت اور اقربا پروری چھپانے کے لیے تھا۔


متعلقہ خبریں