وزیراعلیٰ بلوچستان نے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا

جلسہ پی ڈی ایم کا ہے یا بی جے پی کا؟ وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال میں کورونا کی تشخیص

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے کورونا کیسز میں اضافے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں بیرون ملک سے بہت سے لوگ سفر کرکے پاکستان آئے ہیں۔ انہوں ںے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے عوام الناس سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی طبیعت بہتر ہے، ترجمان

وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا کورونا ٹیسٹ چھ دن قبل مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں تصدیق کی تھی کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ دیگر ممالک کی نسبت اللہ کے کرم سے پاکستان میں کورونا کم پھیلا لیکن سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ عوامی مقامات پر ہرکوئی ماسک پہنے اور تمام دفاتر و تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں