شکریہ کراچی! آپ نے مجھے جیت لیا: مریم نواز کا پیغام

شکریہ کراچی! آپ نے مجھے جیت لیا: مریم نواز کا پیغام

کراچی: پاکستان ملسم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شکریہ کراچی! آپ نےمجھے جیت لیا ہے۔

کیپٹن (ر) صفدرکی ضمانت منظور ہوگئی، مریم نواز کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد سے روانگی کے وقت ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وہ کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔

ن لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو لے کر پولیس ایئرپورٹ کے لیے روانہ

مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر دونوں کراچی سے لاہور کے لیے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی فلائٹ سے روانہ ہو گئے ہیں۔ ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق شیڈول کے تحت مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر اور مریم اورنگزیب کو لے کر پی آئی اے کی فلائٹ شب 9 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ اترے گی۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما نہال ہاشمی ایڈووکیٹ نے کچھ دیر قبل کہا تھا کہ پولیس کیپٹن (ر) صفدر کو لے کر ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

بغاوت کا مقدمہ: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت منظور

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی علی الصبح گرفتاری کے بعد ضمانت منظور ہوئی جس کے بعد انہیں رہائی ملی ہے۔


متعلقہ خبریں