ڈر ہے نومبر میں آلودگی کی وجہ سے کورونا دوبارہ نہ پھیل جائے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ ڈر ہے اکتوبر اور نومبر میں آلودگی کی وجہ سے کورونا پھر سے نہ پھیل جائے۔

اسلام آباد میں  کلین گرین انڈیکس ایورڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے جس طرح کورونا کے دوران پالیسی بنائی، دنیا نے اسے سراہا۔ ہندوستان کے مقابلے میں ہم نے لوگوں کو زیادہ معاشی تباہی سے بچایا۔ ڈر ہے نومبر میں آلودگی کی وجہ سے کورونا دوبارہ نہ پھیل جائے۔ زیادہ آلودہ شہروں میں کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔ جوڈپٹی کمشنرز اپنےعلاقوں میں کام کررہے ہیں، انہیں سراہنا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ جنگلات کی کٹائی ہوتی رہی تو آکسیجن کے مسائل ہوں گے۔ حکومت اور عوام میں ایک بڑا خلا ہے، ملکی خدمت کیلئے عوامی جذبات سے استعفادہ نہیں کیا گیا۔ 20 سال کے دوران لاہور سے 70 فیصد درخت کاٹ دیئے گئے۔ پاکستان میں اپنی آنکھوں سے جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے۔ ہمیں آئندہ نسلوں کے لیے ابھی سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:فضائی آلودگی والے شہروں میں کورونا سے زیادہ اموات کا خدشہ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک امین اسلم اور زرتاج گل کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پاکستانی نوجوانوں میں رضاکارانہ خدمات کا بہت جذبہ ہے۔رضاکاروں کو خاص طور پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کینسر اسپتال بنانے میں عام لوگوں نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔ شوکت خانم اسپتال بنانے کے دوران قوم کے جذبے سے بہت متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نبیﷺ نے فرمایا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ پاکستان کاکوئی ایساحصہ نہیں جہاں میں نہیں گیا۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت نعمتوں سے نوازا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں پشاور کو پھولوں کا شہر کہا جاتا تھا۔ کراچی میں بھی ہرجگہ کچرا اور برا حال ہے، پانی بھی گندا ہوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں