کسان اتحاد پنجاب کا اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان

کسان اتحاد پنجاب نے اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا

لاہور: کسان اتحاد پنجاب کے عہدہ داروں نے بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کسان اتحاد پنجاب کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ گندم بحران کے خاتمے کیلئے اسمگلنگ روکنا ضروری ہے۔

چیئرمین کسان اتحاد پنجاب چوہدری عبدالروف نے  دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  گندم اور چینی بحران کو  حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔  بیرون ممالک کے مطابق پاکستان میں گندم کی قیمت مقرر کی جائے تاکہ اسمگلنگ نہ ہو۔

چیئرمین کسان اتحاد پنجاب نے کہا کہ اگر یہاں سولہ سو گندم کی قیمت ہوگی تو بیرون ملک سمگلنگ کی جائے گی کیونکہ وہاں ریٹ زیادہ ہوتا ہے۔

عہدیداروں نے کھاد کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی مہنگی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا یونٹ چار روپے کیا جائے،کھاد سستی کی جائے اور گندم پر سبسڈی دی جائے۔

کسان اتحاد پنجاب کی جانب سے مطالبات کی عدم منظوری پر 10 نومبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان کسان اتحاد کا زائد بلوں کیخلاف دھرنا ختم کرنے کا اعلان

خیال رہے کہ اس سے قبل صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں کسان کے لیے حالات بہت خراب ہیں حکومت کی جانب سے صرف ایک فیصد سبسڈی کا اعلان کیا گیا اور وہ بھی نہیں دی جا رہی۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں بات کرتے ہوئے صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہا تھا کہ کپاس ہمارے ملک میں 50 فیصد کم ہوئی جسے حکومت کہتی ہے موسم کی وجہ سے ایسا ہوا لیکن ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں دگنی کپاس ہوئی ہے۔ اگلے سال کپاس کی کاشت اور کم ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کاشتکار سے سستا گنا لے کر چینی مہنگی فروخت کی گئی جبکہ گندم کسان سے سستی لے کر مہنگی فروخت کی گئی۔ کسان کو تو اب کھادیں بھی مہنگی مل رہی ہیں۔ ہمارے پاس کپاس کی بیج انتہائی ناکارہ ہے اور ہم زراعت میں آگے جانے کے بجائے پیچھے کی طرف جا رہے ہیں


متعلقہ خبریں