حیدرآباد: چار تعلیمی اداروں میں کورونا کے مزید سات کیسز رپورٹ

راولپنڈی: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 92 کیسز رپورٹ

حیدرآباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے سات مزید کیسز چار تعلیمی اداروں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مزید 286 کیسز سامنے آگئے

ہم نیوز نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او) کے حوالے سے بتایا ہے کہ دو سرکاری اور دو نجی اسکولوں میں کورونا وائرس کے مزید سات کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کی ایک خاتون ٹیچر سمیت چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈی ایچ او حیدرآباد کے مطابق متاثرہ نجی اسکول کو سیل کردیا گیا ہے جب کہ کورونا کیسز والے متاثرین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

ڈر ہے نومبر میں آلودگی کی وجہ سے کورونا دوبارہ نہ پھیل جائے، وزیراعظم

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کچھ دیر قبل بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 286 کیسز سامنے آگئے ہیں جب کہ دو متاثرہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اب تک ایک لاکھ 54 ہزار دو سو 47 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جب کہ دو ہزار 5 سو 83 متاثرہ افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس وقت ایک سو 69 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 22 کورونا متاثرین وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دوسو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ شہر قائد میں سب سے زیادہ 62 کیسز ضلع شرقی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق ضلع جنوبی سے 49، کورنگی سے 47، ملیر سے 26، وسطی سے 12 اور غربی سے چار کیسز سامنے آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں