پاکستان افغانستان کے ساتھ مضبوط اور مؤثر پارٹنر شپ کا خواہاں ہے، صادق سنجرانی

پاکستان افغانستان کے ساتھ مضبوط اور مؤثر پارٹنر شپ کا خواہاں ہے، صادق سنجرانی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مضبوط اور مؤثر پارٹنر شپ کا خواہاں ہے۔

حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمتیار سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں ںے ان سے آج ملاقات کی۔

چیئرمین سینیٹ نے معزز مہمان سے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پاک افغان تعلقات مشترکہ تاریخی،ثقافتی اورمذہبی مماثلتوں پرمبنی ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے ملاقات میں باہمی تعاون کواقتصادی وپارلیمانی روابط کے ذریعے مستحکم کرنے کےعزم پرزور دیا اور کہا کہ پرامن و خوشحال افغانستان پاکستان کے وسیع ترقومی مفاد میں ہے۔

افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا: طالبان کا ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چاردہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دی ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بات چیت میں کہا کہ پاکستان تمام افغان مہاجرین کی باعزت واپسی پریقین رکھتا ہے۔

افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا مشروط ہے، جنرل مارک ملے

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے گلبدین حکمتیار سے بات چیت میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے۔


متعلقہ خبریں