وزیراعظم کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت

موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہترین رہی، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو یدایت کی ہے کہ ذخیرہ اندوزوی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن کو یقینی بنایا جائے۔

اشیائے ضروریہ سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں گندم اورچینی کی دستیابی اور قیمتوں سےمتعلق تبادلہ خیال کیا گیا

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب نے گندم کی سرکاری ریلیز 16 ہزار ٹن یومیہ سے بڑھا کر 20 ہزار ٹن یومیہ کردی ہے۔ آئندہ ایک دو روز میں اسے  25 ہزار ٹن یومیہ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا گندم کی ذخیرہ اندوزی پر سخت ایکشن کا فیصلہ

اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی باقاعدہ ریلیز کا عمل آئندہ ایک دو روز میں شروع ہوجائے گا۔ 16 سے 31 اکتوبرکے لیے 85 ہزار ٹن گندم مختص کرلی گئی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ فلور ملوں کوکہا گیا ہے کہ گندم زیادہ دیر ملوں میں ذخیرہ نہ کریں،آٹے کی فوری ریلیز یقینی بنائیں۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاوَن جاری ہےاس میں مزیدتیزی لائی جارہی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب، بلوچستان، خیبرپختوخوا اور وفاق کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت متعین کرنے کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں