کراچی: نارتھ ناظم آباد میں لڑکی کا قتل، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

فائل فوٹو


کراچی: نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی لڑکی کے قتل کا مقدمہ والد کے مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقتولہ کی ایک کمسن بیٹی بھی ہے۔

کراچی: پولیس افسر کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج

ہم نیوز کے مطابق مقتولہ کے والد نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو سابقہ خاوند نے قتل کرایا ہے۔ مدعی کے مطابق ان ک یبیٹی کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن دو سال قبل اسے طلاق ہو گئی تھی۔

مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی ان کی بیٹی اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ بورڈ آفس سے دستاویزات لینے گئی تھی کہ یہ سانحہ پیش آگیا۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے فائرنگ کی تو کار میں سوار لڑکی گردن میں گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئی جب کہ ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس: کراچی پولیس کے تفتیشی افسران کی تربیت کریگی

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ملزمان نے موٹر سائیکل پر گاڑی کو پیچھا کیا اور نارتھ ناظم آباد میں گاڑی کے مڑتے ہی اس پر فائرنگ کردی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق فائرنگ موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے ہوئے شخص نے کی جس کے بعد وہ باآسانی فرار ہو گئے۔

 کراچی میں بچی کے اغوا اور قتل کیس میں دو ملزموں نے اعتراف جرم کرلیا

ہم نیوز کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان نے رانگ وے پر بھی سفر کیا۔


متعلقہ خبریں