نواز شریف نے کل تقریر نہیں کی، ہوسکتا ہے ہم نے انگیج کرلیا ہو: ندیم افضل چن


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نواز شریف نے گوجرانوالہ کے جلسے میں تقریر کی لیکن گزشتہ روز نہیں کی۔ انہوں ںے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ہم نے ان کو انگیج کرلیا ہو۔

اپوزیشن کو رعایت نہیں ملے گی، وزیراعظم

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا کہ اب تک جتنی تحریکیں چلی ہیں وہ کسی نہ کسی کے اشارے پر چلی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ تحریک بھی کسی کے اشاروں کے چل رہی ہے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ سیاسی لڑائی کو سیاسی طور پر لڑنا چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کو انگیج کرنا چاہیے۔

پروگرام بڑی بات میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو پچھلے گناہوں کی معافی مانگنی ہو گی اور بتانا ہوگا کہ وہ کیسے ووٹ کو روندتے رہے ہیں۔

ن لیگ کا پاک فوج کے خلاف کسی قسم کا کوئی بیانیہ نہیں ہے، احسن اقبال

وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا کہ ن لیگ کے لوگ نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ نہیں چلیں گے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔ انہوں ںے مشورہ دیا کہ جمہوری انداز میں آگے بڑھنا چاہیے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ایک طرف اداروں پرحملہ کرتے ہیں دوسری طرف اداروں سے مدد بھی مانگتے ہیں۔

شکریہ کراچی! آپ نے مجھے جیت لیا: مریم نواز کا پیغام

پروگرام بڑی بات میں ندیم افضل چن نے کہا کہ اپوزیشن کےجلسوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہی کچھ دوستوں نے اپوزیشن کے جلسوں کو زیادہ اہمیت دی ہے۔


متعلقہ خبریں