ن لیگ کا پاک فوج کے خلاف کسی قسم کا کوئی بیانیہ نہیں ہے، احسن اقبال


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ اداروں کو مضبوط کرنے کا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ن لیگ کا پاک فوج کے خلاف کسی قسم کا کوئی بیانیہ نہیں ہے۔

شکریہ کراچی! آپ نے مجھے جیت لیا: مریم نواز کا پیغام

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت میں لوگوں کو اپنے ساتھ  لے کر چلنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا گوارہ نہیں کرتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت نے جو محاذ آرائی پیدا کی ہے وہ دن بدن پاکستان کی سیاست کو تباہ کررہی ہے۔

مہنگائی سے نجات حاصل کرنے کیلئے سب کو پی ڈی ایم کے مشن کا حصہ بننا ہوگا، احسن اقبال

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے اور کبھی بھی مذہب کارڈ استعمال نہیں کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ ملک غیرمستحکم ہو۔

 نااہل حکومت کے جانے کا وقت آ گیا، وزیراعظم کو جانا پڑے گا :بلاول بھٹو

پروگرام بڑی بات میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں پی ڈی ایم کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کی گرفتاری بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔


متعلقہ خبریں