قومی کرکٹ ٹیم میں سندھ کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا گیا، ناصر شاہ

دل سے چاہتا تھا پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملے، فیصلے پر خوش نہیں، ناصر حسین

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آج قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا تو اس میں سندھ کا ایک کھلاڑی بھی شامل نہیں کیا گیا۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کیلئے اڑان بھرلی

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ قومی ٹیم میں ماضی کی طرح سندھ کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سید ناصر حسین شاہ نے واضح طور پر کہا کہ سندھ کے لوگ اس امتیازی سلوک پر خاموش نہیں رہیں گے۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان گزشتہ روز کیا ہے۔

دورہ زمبابوے، قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

مصباح الحق نے ٹیم کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسکواڈ میں فخر زمان، حیدر علی، حارث سہیل، امام الحق، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روحیل نذیر، محمد رضوان، عثمان قادر، ظفر گوہر کو بھی پاکستان بمقابلہ زمبابوے سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ موسیٰ خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض کو بھی قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے زمبابوے سیریز کا نیا شیڈول جاری کر دیا

پریس کانفرنس کے دوران ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ سرفراز احمد فرسٹ کلاس میں پرفارم کریں اور پھر کم بیک کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا ہے انہیں آئندہ موقع دیں گے۔


متعلقہ خبریں