لاہور: اورنج لائن ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40 روپے مقرر

لاہور: اورنج لائن ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40 روپے مقرر

لاہور: اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40روپے فی مسافر مقرر کر دیا گیا ہے۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے کرایہ کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان کھچی کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ حکومت منصوبوں کی تکمیل کی پالیسی پر کاربند ہے، عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کےلیے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کردیا

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کسی کا ذاتی یا سیاسی جماعت کا پراجیکٹ نہیں ہے۔

قبل ازیں پنجاب کابینہ نے اورنج لائن میٹروٹرین کا کرایہ 40 روپے مقررکرنے کی منظوری دی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 35ویں اجلاس میں اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 50 روپے مقررکرنے کی تجویز مسترد کردی گئی۔ لاہور کے شہریوں کو ریلیف دینے کےلیے ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

صوبائی کابینہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کی رجسٹریشن کا اختیارات عارضی طور پر موٹروہیکلز ایگزامینیرزکو دینے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں محکمہ ہائر ایجوکیشن میں طلبا کی پرموشن اور امتحانات پالیسی 2020 کی منظوری بھی دی گئی۔ پنجاب کابینہ نے یکساں قومی تعلیمی نصاب نافذ کرنے کے اقدام کی منظوری دی۔

صوبائی کابینہ نے جناح پارک کی مینجمنٹ کی لیز میں توسیع کی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ممبرزکی تقرری کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں: پنجاب کابینہ کا اجلاس: آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 850 روپے مقرر

صوبائی کابینہ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے 2019 کی منظوری بھی دی۔ پروٹیکشن ایگنسٹ ہراسمنٹ آف ویمن ایٹ ورک پلیس ایکٹ2010 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ ملتان کے غلہ گودام کی پرانی عمارت میں جنرل اسپتال کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔


متعلقہ خبریں